پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد حسنین کی بگ بیش لیگ میں شاندار پرفارمنس نے آسٹریلیا کی سابق مس ورلڈ ا ایرن ہالینڈ کا بھی دل جیت لیا ہے۔
محمد حسنین نے آسٹریلوی بگ بیش لیگ ڈیبیو میں میڈن اوور کراتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کرکے اپنی باؤلنگ اور رفتار سے ماہرین کو حیران کر دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر محمد حسنین کی باؤلنگ کے خوب چرچے ہوئے اور ویڈیو وائرل ہوگئی جبکہ اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے سابق حسینہ عالم جو اب بطور سپورٹس کمنٹیٹر اپنا نام بنا چکی ہیں نے بھی تعریفوں کے پل باندھ دیئے ہیں۔
ایرن ہالینڈ نے ٹویٹر پر لکھا کہ بہت ہی شاندار، بگ بیش لیگ میں ایک مرتبہ پھر پیس سٹرائیک، ساتھ ہی انہوں نے تالی بجاتے ہوئے سٹیکر کا استعمال کیا اور حسنین کی کارکردگی کو سراہا۔
https://twitter.com/erinvholland/status/1477601293979963394?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1477601293979963394%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fdailyausaf.com%2Fsports%2Fnews-202201-132232.html
یاد رہے کہ محمد حسنین نے بگ بیش لیگ میں اپنے اوور کی پہلی گیند پر کوئی رن نہیں دیا جبکہ دوسری اور تیسری گیندوں پر وکٹیں حاصل کیں، چوتھی گیند بھی ڈاٹ ہوئی، پانچویں گیند پر پھر ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
سڈنی تھنڈرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کو جیت کے لئے 173 رنز کا ہدف دیا تھا۔ ناکام ٹیم 144 رنز پر آؤٹ ہو کر میچ 28 رنز سے ہار گئی۔
حسنین نے چار اوورز میں سے ایک میڈن کرایا اور 20 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ میچ کے دوران کھلاڑیوں ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے سے گریز کرتے ہوئے دکھائی دیئے۔
خیال رہے کہ ایرن ہالینڈ پی ایس ایل کے کمنٹری پینل میں بھی شامل رہ چکی ہیں اور انہوں نے پاکستان کی میزبانی پر خوشی کا اظہار کیا تھا۔