دسمبر 2024کو شینزین میں پہنے جانے والے چشموں (ویئرایبل آئی ویئر) کے ڈیزائن کے شینزین بین الااقوامی مقابلے کا روڈ شو منعقد ہوا۔ یہ روڈ شو لائٹ ویژن 2024 شینزین بین الاقوامی بصریات (آپٹکس) نمائش کی ایک معاون سرگرمی ہے۔ اس مقابلے میں دنیا بھر کی تخلیقات کو اکٹھا کیا جاتا ہے۔ ” آئینہ مستقبل کے فن اور ڈیجیٹل ہم آہنگی کو تحریک دیتا ہے“ کے موضوع کے حامل اس مقابلے کے4زمرے ہیں۔اصل ڈیزائن پہنے جانے والے پیشہ چشموں (آئی ویئر) کا پیشہ ورانہ گروپ، اصل ڈیزائن کالج کے مقابلوں کا گروپ، اسمارٹ چشموں کے ڈیزائن کا گروپ اور ڈیجیٹل بصارت کا گروپ۔
اس مقابلے کی 18 اکتوبر کو ہونیوالے شروعات کے بعد سے چین، فرانس، جرمنی، برطانیہ، اٹلی اسپین وغیرہ کے سرِفہرست ڈیزائنرز کی مجموعی طور پر 2400 سے زائد تخلیقات کو اکٹھا کیا گیا ہے۔ اس مقابلے میں نہ صرف چشموں (آئی ویئر) کی کاریگری، جدید ڈیزائن، سمارٹ چشموں اور ڈیجیٹل معیشت جیسے جدید ترین ٹیکنالوجی کے شعبوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی بلکہ اس بات کا بھی جائزہ لیا جائے گا کہ ان ٹیکنالوجیز کو ڈیجیٹل، کاریگری اور فیشن سمیت متعدد صنعتوں کے ساتھ کیسے یکجا کیا جائے۔
جہاں تک مقابلے کے مواد کا تعلق ہے، اس میں نہ صرف کاریگری اور جدید ڈیزائن پر توجہ مرکوز کی گئی ہے بلکہ سمارٹ چشموں اور ڈیجیٹل معیشت جیسے جدید ترین تکنیکی عناصر کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ مقابلے میں شریک ہونیوالوں کو اس بات پر غور کرنے کی ضرورت ہے کہ افزودہ حقیقت (آگمینٹڈ ریئلٹی)، فی الواقع حقیقت )ورچوئل ریئلٹی(، صحت کی نگرانی (ہیلتھ مانیٹرنگ)، کلام شناسی (وائس ریکگنیشن) وغیرہ جیسے جدید ترین تکنیکی عناصر کو کس طرح سے چشموں کے ڈیزائن میں شامل کیا جائے تاکہ یہ نہ صرف چشموں کے روایتی افعال اور جمالیات کے حامل ہوں بلکہ سمارٹ اور آسان زندگی کے جدید تقاضوں کو بھی پورا کرتے ہوں۔
یہ مقابلہ چشموں (آئی ویئر) کی صنعت کو ایک اہم نکتے کے طور پر لیتا ہے اور سمارٹ چشموں (ویئریبل) کی پوری صعنتی سپلائی چین کو آپس میں مربوط کرتا ہے، چشموں کی تخلیقی تیاری (مینوفیکچرنگ) سے لے کر سمارٹ چشموں (ویئرایبلز) میں جدید پیشرفت تک، AR/VR ٹیکنالوجی کے پُراثر تجربے سے لے کر ڈیجیٹل صنعت کی جدید ترین کھوج تک۔ ساتھ ہی ساتھ، یہ کمپنیاں بہترین منصوبہ جات کے لیے تصور کی توثیق، ابتدائی نمونے (پروٹوٹائپ) کی تیاری سے لے کر صارفین کی رائے اکٹھی کرنے تک کے تمام مرحلوں میں ہر طرح کی معاونت فراہم کرتے ہیں، جدید نتائج کے تجارتی عمل کو تیز کرتے ہیں، اور ڈیزائن سے لے کر صنعت تک حقیقی معنوں میں بلا رکاوٹ رابطے کا حصول ممکن بناتی ہیں۔
ڈیزائن کے اس مقابلے میں جیتنے والی تخلیقات کو ایک بڑے پیمانے کی نمائش کے لیے اکٹھا کیا جائے گا، جس میں ڈیزائن کے نتائج کی فنکاری اور متعامل تجربے کو بڑھانے کے لیے آن لائن ورچوئل نمائشوں کو آف لائن اداروں کے ساتھ مربوط کیا جائے گا۔ پہنے جانے والے چشموں (ویئریبل آئی ویئر) کے ڈیزائن کا شینزین بین الاقوامی مقابلہ 2024 نہ صرف چشموں کی صنعت کی جدت طرازی کی صلاحیتوں کی جامع نمائش ہے، بلکہ یہ اسمارٹ چشموں کے مستقبل کی ترقی کے رجحان کی ایک دور اندیشانہ پیشرفت بھی ہے۔ یہ مقابلہ چشموں کی صنعت کی جدت طرازی کی توانائی کو مزید متحرک کرے گا اور اسمارٹ چشموں کی عالمی صنعت کی شاندار ترقی کو فروغ دے گا۔