گزشتہ دنوں گولڑہ، اسلام آباد کی رہائشی سمرین نامی لڑکی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔ جس میں وہ اپنے تین بھائیوں پر اس کو مسلسل 3 سال تک ریپ کرنے کا الزام عائد کر رہی ہے۔
مذکورہ لڑکی اپنی عمر 15 سال بتاتی ہے جبکہ اسکا الزام ہے کہ اسکے تین بھائی ساجد عابد اور واجد اسے تین سال سے زائد عرصہ سے جنسی ہوس کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
جبکہ ویڈیو بنانے والی خاتون نے مبینہ طور پر متاثرہ خاتون سے یہ استفسار کیا کہ آیا یہ الزامات واقعی سچ ہیں تو مذکورہ لڑکی سمرین کا کہنا تھا کہ وہ یہ بیان باقاعدہ ریکارڈ اسی لئے کروارہی ہے کہ کسی شک کی گنجائش باقی نہ رہے۔
اطلاعات کے مطابق مبینہ طور پر متاثرہ لڑکی کے 4 بھائی ہیں جن میں سے تین پر زیادتی کا الزام ہے ۔ بتایا جا رہا ہے کہ پولیس نے ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سمرین کے بھائیوں کو گرفتار کر لیا ہے اور معاملے کی تفتیش جاری ہے۔