نوید خان کے اندھے قتل کی تحقیقات گذشتہ 4 ماہ سے جاری تھیں جس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف نے بتایا ہے کہ راولپنڈی پولیس نے چار ماہ بعد 9 سالہ بچے نوید خان کے اغوا اور اندھے قتل کی واردات کو ٹریس کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
نوید خان قتل کیس کی تفتیش بھی قصور میں جنسی زیادتی کے بعد قتل ہونے والی زینب کے کیس کی طرز پر کی گئی تھی۔
راولپنڈی پولیس نے چار ماہ بعد 9 سالہ بچے نوید خان کے اغوا اور اندھے قتل کی واردات کو ٹریس کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا، اس کیس کی تفتیش قصور زینب قتل کیس کی طرز پر کی گی، اللہ پاک سب بچوں کو محفوظ رکھیں، آمین@IGPpunjab @RwpPolice @OfficialDPRPP @GOPunjabPK @ahsanpsp @ImranKhanPTI pic.twitter.com/y0kfiJp8TE
— Imran Asghar (@Imranbold) March 3, 2020
واضح رہے کہ ملک میں بچوں سے جنسی زیادتی کے واقعات تناسب کے اعتبار سے زیادہ تر دیہی علاقوں میں پیش آتے ہیں۔ ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بچوں سے جنسی زیادتی اور تشدد کے واقعات میں 10 فیصد اضافہ ہوا ہے۔