Get Alerts

لیفٹیننٹ جنرل نوید زمان اور لیفٹیننٹ جنرل سجاد غنی کے خلاف نیب میں کوئی کیس تھا اور نہ ہے: نیب اعلامیہ

لیفٹیننٹ جنرل نوید زمان اور لیفٹیننٹ جنرل سجاد غنی کے خلاف نیب میں کوئی کیس تھا اور نہ ہے: نیب اعلامیہ
چند روز قبل سے سوشل میڈیا پر ایسی اطلاعات آرہی تھیں کہ پاک فوج کے دو سینئر افسران کے خلاف نیب میں مالی بد عنوانیوں کی تحقیقات چل رہی تھیں جن کے تحت انہوں نے نیب کے پلی بارگین قانون کے مطابق اربوں روپے نیب کو دے کر کیس بند کرانے کا انتظام کر لیا ہے۔ تاہم اب اس قسم کی اطلاعات کی مکمل تردید کی گئی ہے اور یہ تردید خود نیب کی جانب سے سامنے آئی ہے۔

  نیب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر دو سینئر فوجی افسران کے خلاف مالی بدعنوانی کے حوالے سے چلنے والی خبر بالکل غلط ہے۔


نیب کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل نوید زمان اور لیفٹیننٹ جنرل سجاد غنی کے خلاف نیب میں کوئی کیس تھا اور نہ ہے۔ اور پلی بارگین کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا