پاک فوج کے 4 میجر جنرلز کی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی

پاک فوج کے 4 میجر جنرلز کی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی
پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ میجر جنرل ساحر شمشاد مرزا، میجر جنرل نعمان محمود، میجر جنرل اظہر عباس اور میجر جنرل فیض حمید کو ترقی دی گئی۔

میجر جنرل ساحر شمشاد مرزا اس وقت ڈی جی ملٹری آپریشنز کے طور پر فرائض انجام دے رہے ہیں جب کہ اس سے قبل بھی وہ اہم عہدوں پر تعینات رہ چکے ہیں، میجر جنرل اظہرعباس اس وقت کمانڈنٹ انفنٹری کوئٹہ کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

میجر جنرل فیض حمید اس وقت آئی ایس آئی میں خدمات انجام دے رہے ہیں جب کہ اس سے قبل وہ جی او سی پنو عاقل بھی رہ چکے ہیں، میجر جنرل نعمان محمود بھی اس وقت آئی ایس آئی میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔