آصف غفور سمیت 6 میجر جنرلز کی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی

آصف غفور سمیت 6 میجر جنرلز کی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق پاک فوج کے 6 میجر جنرلز کو اگلے رینک لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔


آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق سابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کو بھی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔


میجر جنرل آصف غفور کے علاوہ ترقی پانے والوں میں میجر جنرل اختر نواز، میجر جنرل سردار حسن اظہر حیات، میجر جنرل سلمان فیاض غنی، میجر جنرل سرفراز علی اور میجر جنرل محمد علی شامل ہیں۔


https://twitter.com/OfficialDGISPR/status/1331506094104064001