صداقت عباسی کے خاندان کی نیب کے ساتھ پلی بارگین کا انکشاف

صداقت عباسی کے خاندان کی نیب کے ساتھ پلی بارگین کا انکشاف
سما نیوز کے پروگرام نیوز بیٹ میں گفتگو کے دوران پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز اور حکومتی اقدامات پر بات کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما صداقت عباسی اور پیپلز پارٹی کی رہنما پلوشہ خان میں تلخ کلامی ہو گئی۔

پروگرام نیوز بیٹ میں گفتگو کرتے ہوئے پلوشہ خان نے الزام عائد کیا کہ حکومت کرونا وائرس کے مریضوں کے حوالے سے اعداد و شمار غلط بتا رہی ہے اور حکومتی اقدامات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ اس پر جواب دیتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما صداقت عباسی حکومت کی جانب سے کرونا وائرس کے حوالے سے جاری کردہ اعداد و شمار اور حکومتی اقدامات بتا رہے تھے جس پر پلوشہ خان نے ان کے اعداد و شمار کو مسترد کیا۔ پلوشہ خان کے درمیان میں بولنے کی وجہ سے تلخ کلامی کا آغاز ہوا۔

اسی دوران پیپلز پارٹی کی رہنما نے صداقت علی عباسی سے کہا کہ آپ کی کیا حیثیت ہے آپ جھوٹ بولتے ہیں، آپ کے اپنے سسر نیب کے اندر مطلوب تھے، آپ ہمیں کیا بھاشن دے رہے ہیں، آپ کے سسر نے پلی بارگین نہیں کی۔ عباسی صاحب میں آپ کو آپ کی حیثیت یاد کراؤں۔

پلوشہ خان کی بات کا جواب دیتے ہوئے صداقت عباسی نے کہا کہ میں یہاں ذاتی باتیں نہیں کرنے آیا۔ اس دوران اینکر نے مداخلت کرتے ہوئے دونوں مہمانوں کے درمیان معاملے کو ٹھنڈا کیا۔

https://youtu.be/ZRbtUOyYCXA?t=1173