Get Alerts

بلاول پی ڈی ایم سے ناامید، اگلے جلسے میں شریک نہیں ہوں گے، کامران خان: خبر جعلی ہے، پلوشہ خان

بلاول پی ڈی ایم سے ناامید، اگلے جلسے میں شریک نہیں ہوں گے، کامران خان: خبر جعلی ہے، پلوشہ خان
اس وقت اپوزیشن نے حکومت کو مکمل طور پر اپنے نشانے پر رکھا ہوا ہے اور وہ اس حوالے سے ٹف ٹائم دے رہی ہے۔ جس کو محسوس کرتے ہوئے  جوابی وار بھی جاری ہیں گویا پاکستان کی سیاست ہے کہ پی ڈی ایم اور اسکے مخالفین یعنی حکومت کے درمیان جاری گولہ باری کے گرد ہی گھوم رہی ہے۔

اس حوالے سے پی ڈ ایم میں پھوٹ پڑنے کا تاثر دینا بیانیہ سازوں کا اس وقت کا ہدف ہے۔ جسے کئی بار صحافیوں کی جانب سے بھی تقویت ملتی ہے۔

 

اب ملک کے معروف صافی کامران خان نے ٹویٹ کی ہے اور انکشاف کیا ہے بلاول بھٹو  پی ڈی ایم سے ناامید ہو چکے ہیں وہ اس کی لائن مزید نہیں لینا چاہتے اور اسی لیئے ن لیگ پر مقدمات بھی ہوئے جب کہ اب وہ کوئٹہ جلسے میں شریک نہیں ہوں گے۔

https://twitter.com/AajKamranKhan/status/1318473670151516161

انہوں نے لکھا کہ بلاول PDM مستقبل سے ناامید پہلے جلسے میں آخری وقت نواز شریف کا وڈیو خطاب روک دیا سندھ پولیس نے بلاول مہمانان خصوصی مریم صفدر ہوٹل کمرہ توڑ گرفتاری کی صفدر کو عزیز بھٹی تھانے میں بند کیا شام کو سندھ حکومت نے صفدر کی ضمانت کی مخالفت کی اب بلاول نے PDM کوئٹہ جلسہ شرکت سے معذرت کرلی۔

اب اس کے رد عمل میں پیپلز پارٹی کی رہنما پلوشہ خان کا ٹویٹ سامنے آیاہے جس میں انہوں نے  کہا ہے کہ بلاول بھٹو پی ڈی ای کے اگلے جلسے جو کہ کوئٹہ میں ہونا ہے اس میں شریک ہوں گے اور انہوں نے انکی شرکت نہ ہونے سے متعلق خبروں کو رد کر دیا ہے۔

پلوشہ نے لکھا کہ بلاول بھٹو پی ڈی ایم کے کوئٹہ جلسے سے خطاب کریں گے۔ اس بات سے متضاد تمام خبریں جعلی ہیں۔

https://twitter.com/PalwashaKhan18/status/1318506797477527552

یاد رہے کہ صحافیوں کے ایک مخصوص گروپ اور حکومتی وزرا کی جانب سے مسلسل ایسا تاثر دینے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ جیسے پیپلز پارٹی خفیہ طور پر وہی کر رہی ہے جس کے خلاف پی ڈی ایم اتحاد کھڑا ہے اور یہ کہ اس اتحاد میں جلد ہی دراڑیں پڑنے والی ہیں۔ لیکن پلوشہ خان نے ان خبروں کو فیک نیوز یعنی جعلی قرار دے دیا ہے۔