تنازعات کا شکار فیصل واوڈا کا استعفیٰ بھی معمہ بن گیا

تنازعات کا شکار فیصل واوڈا کا استعفیٰ بھی معمہ بن گیا
تنازعات میں گھرے وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا کا استعفیٰ بھی معمہ بن گیا۔

ذرائع کے مطابق اسپیکرقومی اسمبلی کے چیمبر کو فیصل واوڈا کا استعفیٰ موصول ہی نہیں ہوا اور قومی اسمبلی کے شعبہ قانون سازی میں بھی استعفیٰ نہیں پہنچا۔


قومی اسمبلی کے ذرائع کا کہنا ہےکہ قوائد کے مطابق استعفیٰ اسپیکر کے پاس پہنچ جائے تو تصدیق کی جاتی ہے لیکن فیصل واؤڈا کی اسپیکر سے ملاقات ہوئی اور نہ استعفے کی تصدیق ہوئی اس لیے جب استعفیٰ ملا ہی نہیں تو منظوری کیسے ہو گئی ۔


ذرائع کے مطابق اسپیکر استعفے کی تصدیق کی صورت میں اسے الیکشن کمیشن کو بھجواتے لیکن استعفیٰ شعبہ قانون سازی تک پہنچا اور نہ ہی فیصل واوڈا کو تصدیق کے لیے بلایا گیا۔


واضح رہےکہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں فیصل واوڈا نااہلی کیس کی سماعت کے دوران وفاقی وزیر کے وکیل نے عدالت میں واوڈا کی قومی اسمبلی کی رکنیت کا استعفیٰ پیش کیا۔