Get Alerts

سینٹ انتخابات: شہریار آفریدی نے بیلٹ پیپر پر دستخط کر دیے، ووٹ ضائع ہونے کا امکان

سینٹ انتخابات: شہریار آفریدی نے بیلٹ پیپر پر دستخط کر دیے، ووٹ ضائع ہونے کا امکان
وزیر مملکت برائے سیفران شہریار آفریدی کا سینیٹ الیکشن کے لیے ڈالا گیا ووٹ ضائع ہونے کا امکان ہے۔


ذرائع کے مطابق وزیر مملکت شہریار آفریدی نے اپنے بیلٹ پیپر پر دستخط کر دیے جس کے باعث ان کا ووٹ ضائع ہونے کا امکان ہے۔

بعد ازاں اس حوالے سے شہریار آفریدی کی جانب سے الیکشن کمیشن کو درخواست دائر کی گئی جس میں انہوں نے مؤقف اپنایا کہ کچھ دن سے میری طبیعت ٹھیک نہیں تھی، اس لیے الیکشن کی تیاری کے حوالے سے پارٹی اجلاسوں میں شرکت نہیں کر سکا تھا۔

وزیر مملکت نے اپنی درخواست میں مزید کہا کہ جب ووٹ کاسٹ کرنے پہنچا تو آپ سے اور آپ کے اسٹاف سے پوچھا، آپ کا عملہ مجھے گائیڈ کرنے میں ناکام رہا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سابق صدر آصف علی زرداری کا بیلٹ پیپر ضائع ہو گیا تھا تاہم انہیں بیلٹ پیپر دوبارہ جاری کیا گیا جس کے بعد انہوں نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا