Get Alerts

وزیر مملکت شہریار آفریدی کے بھتیجے نے سر میں گولی مار کر خودکشی کر لی

وزیر مملکت شہریار آفریدی کے بھتیجے نے سر میں گولی مار کر خودکشی کر لی
کوہاٹ: وزیر مملکت برائے انسداد منشیات شہریار آفریدی کے بھتیجے نے مبینہ طورپر خودکشی کر لی ہے۔

پولیس کے مطابق شہریار آفریدی کے بھتیجے جواد آفریدی نے سر میں گولی مار کر خودکشی کی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ جواد آفریدی نے کے ڈی اے میں واقع اپنے گھر میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کیا۔

ڈی ایچ کیو ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جواد آفریدی کو پڑوسی مردہ حالت میں کوہاٹ ہسپتال لائے اور ان کے سر میں گولی لگی ہوئی تھی۔

جواد آفریدی واٹر اینڈ سینیٹیشن کمپنی کوہاٹ میں میڈیا ایڈوائزر کی ملازمت کرتے تھے۔