سینٹ نتائج:کامران خان کا عمران خان کو حکومت تحلیل کرنے اور نئے انتخابات کرانے کا مشورہ

سینٹ نتائج:کامران خان کا عمران خان کو حکومت تحلیل کرنے اور نئے انتخابات کرانے کا مشورہ
سینئر صحافی اور تجزیہ نگار کامران خان نے سینٹ انتخابات میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی جیت کے بعد ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب وزیراعظم عمران خان کو نئے انتخابات کروا دینے چاہیئیں اور عوام سے رابطہ کرنا چاہیئے کیونکہ پارلیمنٹ نے اپوزیشن کو این آر رو دے دیا ہے۔

سینٹ نتائج کے اعلان کے بعد اپنے ٹوئیٹر اکاونٹ سے ٹویٹ کرتے ہوئے سینئر صحافی نے لکھا کہ ’جو بھی ہوا جیسے بھی ہوا جنہوں نے بھی کیا اب ناممکن ہے عمران خان حکومت آج سینیٹ نتائج سے جنم لینے والی سیاسی سونامی کو سہ سکے! لولی لنگڑی حکومت کس کام کی؟ عمران خان ہمت کریں اسمبلیاں تحلیل کریں نئے انتخابات کا اعلان کریں پھر دیکھیں عوام انکے ساتھ ہیں یا نواز۔زرداری اتحاد کے ساتھ‘

https://twitter.com/AajKamranKhan/status/1367119888452624387

 

اپنے اکاونٹ سے یکے بعد دیگرے دوسری ٹویٹ کرتے ہوئے کامران خان نے وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’
عمران خان چاہیں نہ چاہیں پارلیمنٹ نے بشمول پی ٹی آئ باغیان نے یوسف رضا گیلانی کو حفیظ شیخ پر فوقیت دیکر NRO کے حق میں ووٹ دیا اب وہ اس گرینڈ NRO کو نہیں روک سکتے جو پاکستان کے دروازے پر کھڑا ہے پارلیمنٹ کے نزدیک کرپشن الزامات کی کوئی حیثیت نہیں 22 کروڑ پاکستانیوں سے بھی پوچھ لیں‘


https://twitter.com/AajKamranKhan/status/1367123985868214275