ثاقب نثار کہاں ہیں؟ انہیں ملک واپس بلا کر ڈیموں کو سربراہ لگا دیا جائےـ سینٹ قائمہ کمیٹی

ثاقب نثار کہاں ہیں؟ انہیں ملک واپس بلا کر ڈیموں کو سربراہ لگا دیا جائےـ سینٹ قائمہ کمیٹی
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی، اور ترقی کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوا۔ کمیٹی میٹنگ میں ملک میں بننے والوں ڈیموں پر بحث کی گئی۔ سینٹ کمیٹی کے اراکین نے کہا کہ  ثاقب نثار نے کل گیارہ ارب روپے اکھٹے کئے جن میں سے تاحال کوئی بھی رقم ڈیم پر خرچ نہیں ہوئی. کمیٹی میں پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق ڈیم فنڈ میں  پہلے 11 ارب روپے تھے جو اب 13 ارب ہوچکے ہیں.
کمیٹی کے ارکان نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا ہم نے ڈیم میں پیسے اس لئے نہیں دئیے کہ آپ ان کو محفوظ کریں. کیمٹی نے وزارت پانی کے حکام سے سوال کیا کہ  ثاقب نثار کہاں پر ہے؟ ثاقب نثار کو ملک واپس بلا کر ڈیموں کو سربراہ لگا دیا جائے۔ وہ تو کہا کرتے تھے کی کہ ڈیم کے کنارے میں جھونپڑی لگا کر ان پر پہرا دونگا کدھر ہے پہرے والے جملے پر وزارت کے لوگ ہنس پڑے.
کمیٹی ممبران نے کہا کہ ڈیم کے لئے میڈیا میں اربوں کے اشتہار دیئے گئے اس پر کتنا خرچہ اشتہارات پر آیا جس پر سرکاری حکام نے خاموشی سادھ لی۔
تاہم کمیٹی نے پیمرا اور پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ سے بھاشا اور مہمند ڈیم کے اشتہاری مہم پر لگائے گئے فنڈز کا ڈیٹا طلب کرلیا ہے۔
کمیٹی اراکین نے کہا کہ  دیکھنا چاہتے ہیں کہ کل گیارہ ارب اکھٹے ہوگئے ہم یہ بھی بتائیں کہ کیا اکھٹا کیا گیا چندہ اشتہارات کے فنڈز سے کم تو نہیں۔