ڈیم فنڈ ثاقب نثار نے بنایا، حکومت ملوث نہیں، فیصل واوڈا

ڈیم فنڈ ثاقب نثار نے بنایا، حکومت ملوث نہیں، فیصل واوڈا
وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ڈیم فنڈ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے بنایا تھا اس میں حکومت ملوث نہیں ہے

آنکھوں کےمرض میں مبتلا بچےکی عیادت کے موقع پر ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ  ڈیم فنڈ کا اکاؤنٹ اور رقم سپریم کورٹ کے پاس ہے۔

انہوں نے بتایا حکومت ایک فنڈ بنانے کی کوشش کر رہی ہے جو کار خیر کے کاموں میں مستحقین کی امداد کرے گا۔

وفاقی وزیر نے بچے کی مدد کے حوالے سے بتایا کہ اگر کسی نے والد کی مدد کرنی ہے تو خود بچے کے والد سے رابطہ کریں۔ کسی بھی بے نامی اکاؤنٹ میں امداد کے پیسے نہ بھجوائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بچے کو اسٹیج تھری کا کینسر ہے اور اسے کوشوکت خانم اسپتال منتقل کر رہے ہیں۔ زندگی اور موت کا کسی کو علم نہیں لیکن شوکت خانم اسپتال پر سب کو بھروسہ ہے۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ تین سال پہلے واجد نامی بچے کا آپریشن کرکے کیس خراب کیا گیا اور اسپتال میں علاج مناسب طریقے سے نہ ہوسکا۔

انہوں نے بچے کا کیس سامنے  لانے پر ذرائع ابلاغ کا شکریہ بھی ادا کیا۔