ایس ایچ او تھانہ حب سٹی نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم گل جان اور بچی کی ابتدائی میڈیکل معائنہ میں ڈاکٹروں نے بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کردی ہے جس کے بعد پولیس نے قانونی کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز 13 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کا یہ واقعہ رونما ہوا جہاں بچی رشتہ داروں سے ملنے اپنے گھر سے نکلی تو پہلے سے وہاں پر 60 سالہ گل جان نامی شخص نے بچی کو اکیلا پاکر زبردستی اپنے گھر لے جاکر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
بچی کے شور مچانے پر اہل محلہ نے ملزم کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنا یا اور بعد ازاں پولیس کے حوالے کردیا تھا۔