نجی ٹی وی چینل جی ٹی وی نیوز کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی نے انکشاف کیا کہ کرونا وائرس کے پیچھے امریکہ کا ہاتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ ایک کٹھ پتلی ہے جس کے پیچھے سات دماغ ہیں، ساتھ لوگ ہیں۔ کوئی ورلڈ بینک کی سربراہی میں ہے، کوئی آئی ایم ایف کی سربراہی میں ہے اور کوئی ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی سربراہی میں ہے۔ کوئی میڈیا کو ہولڈ کر رہا ہے کوئی گوگل کو ہولڈ کر رہا ہے۔ یہ سات خاندان ہیں جس کی کٹھ پتلی امریکن صدر ہے اور دنیا کے 190 ممالک کے جو سربراہ ہوتے ہیں وہ امریکی صدر کی کٹھ پتلی ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں یہ سب 2008 سے بتا رہا ہوں۔
کرونا وائرس کے حوالے سے اپنی گفتگو جاری رکھتے ہوئے سابق سینیٹر نے بتایا کہ روس، امریکہ پر اتنے میزائل مارے گا۔ اس کو تو پتا ہے یہ کہا بنا ہے۔ روس ان کا بیڑا غرق کر دے گا۔ اگر اگلے 15 دن میں اس ( کرونا وائرس) کو نہیں ختم کیا تو دنیا عالمی جنگ کی طرف چلی جائے گی۔ آپ کس خیال میں بیٹھے ہوئے ہیں۔
فیصل رضا عابدی کا مزید کہنا تھا کہ تھوڑا سا سوچنے کی کوشش کریں، آپ کہہ رہے ہیں یہ جان لیوا ہے۔ کہاں سے جان لیوا ہے؟ خوف نہ پھیلائیں۔
Faisal Raza Abidi: US President is a puppet in the hands of 7 families. If US doesn't eliminate #COVID19 within 15 days, Russia will fire missiles at US and instigate 3rd world war. #Coronavirus is not lethal, that's just scaremongering. pic.twitter.com/A6XgknZ0lJ
— Umar (@cybertosser) April 4, 2020
سابق سینیٹر کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ یہ وائرس کہیں بھی پہنچا نہیں ہے بلکہ پہنچایا گیا ہے۔
Faisal Raza Abidi: #COVID2019 is not contagious, otherwise 1.75 billion Chinese would get infected. USA infected bats, hens, goats with #COVID2019 to spread this pandemic. USA also instigated Arab Spring, and their final targets would be Iran and Pakistan. pic.twitter.com/oDhLWk3rbD
— Umar (@cybertosser) April 4, 2020