کرونا کی نئی ویکسین ماں بہن اور بیوی کے درمیان فرق کرنے والی حس ختم کردے گی: فیصل رضا عابدی کا دعویٰ

کرونا کی نئی ویکسین ماں بہن اور بیوی کے درمیان فرق کرنے والی حس ختم کردے گی: فیصل رضا عابدی کا دعویٰ
سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی نے ایک مذہبی تقریب میں  کرونا کی ممکنہ ویکسین کے بارے میں نئے دعوے کیئے ہیں جو کہ اس وقت انکی جگ ہنسائی کا باعث بن رہے ہیں۔

انہوں ںے دعویٰ کیا ہے کہ  کرونا کی ویکسین اگلے برس آرہی ہے۔ اس ویکسین سب کو لگوانا ضروری ہوگا۔ ضروری اس لیئے ہوگا کہ ویکسین کے محلول میں ایسی چیز ہوگی جو انسانوں میں بہن ماں بیٹی اور بیوی کے درمیان  خصوصی حس کو ختم کردے گا۔ 

https://twitter.com/VaquasAlvi_/status/1329092696028237825

انہوں نے کہا کہ یہ سب در اصل دجالی ایجنڈا ہے۔ کیوں کہ دجالی فوج حرامی بچوں پر مشتمل ہوگی۔  انہوں نے کہا کہ یہ گریٹر اسرائیل کے لیے ہونے والی عالمی سازش ہے۔

انہوں نے کہا کہ دراصل  یہ اسرائیلی سازش ہے۔  اسرائیل کی پارلیمنٹ میں انکے قومی ربی نے یہ کہہ دیا ہے کہ اسکے مسیحا دجال سے اسکی ملاقات ہوگئی ہے اور اس سال کے اوائل میں اسکا ظہور ہونے جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ سب اسی کی تیارہے اور یہ ایک ایمان کا مسئلہ ہے۔ اسی منصوبے کے تحت ڈونلڈ ٹرمپ  نے یروشلم کو اسرائیل کا حصہ قرار دیا ہے۔