ویکیسن میں 18 ماہ، کرونا وائرس کےمریض دوبارہ اس کا شکار،ہلاکتیں 10 ہزار ہوگئیں

ویکیسن میں 18 ماہ، کرونا وائرس کےمریض دوبارہ اس کا شکار،ہلاکتیں 10 ہزار ہوگئیں
کرونا وائرس کے خلاف ہر ملک اپنی استطاعت کے مطابق برسرپیکار ہے۔  لیکن شاید ابھی یہ جنگ بہت طوالت اور شدت اختیار کرے گی۔ کرونا سے متعلق انکشف ہوا ہے کہ جیسے چین میں وبا کے عروج پر کرونا سے صحت یاب ہونے والے افراد دوبارہ اس کا شکار ہورہے تھے اسی طرح اب یورپ میں 14 سے 15 فیصد افراد جو کہ کرونا سے صحتیاب ہو چکے ہیں وہ دوبارہ کرونا کا شکار ہو رہے ہیں۔

جبکہ دوسری جانب ماہرین کی جانب سے بتایا  گیا ہے کہ کرونا وائرس کی ویکسین بننے میں ابھی ڈیڑھ سے دو سال کا وقت لگ سکتا ہے۔ ایسے میں ہمیں نہیں معلوم کہ تب تک ادویات کے حوالے سے کونسی دوا اس وبا کو قابو میں لا پائے گی۔ 

یاد رہے کہ اب تک پوری دنیا میں کرونا سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 10 ہزار سے زائد ہو چکی ہے جبکہ اڑھائی لاکھ کے قریب افراد اس سے متاثر ہیں۔