آکسفورڈ سے پھانسی گھاٹ تک: دشمنیوں میں بدلتی دوستیوں اور دغا کی ایک المناک داستان

آکسفورڈ سے پھانسی گھاٹ تک: دشمنیوں میں بدلتی دوستیوں اور دغا کی ایک المناک داستان
1971 میں اقتدار میں آنے کے وقت ذوالفقار علی بھٹو کے قریب ترین ساتھی 1977 کے انتخابات تک ان سے دور ہو چکے تھے۔ غلام مصطفیٰ کھر کو 1973 میں پنجاب کا گورنر بنایا گیا۔ بعد میں وزیر اعلیٰ بنا دیا گیا اور پھر دوبارہ چار ماہ کے لئے گورنر بنانے کے بعد انہیں ایک بار پھر اس عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

معراج محمد خان اس سے بہت پہلے کابینہ چھوڑ کر جا چکے تھے۔ 1974 میں ڈاکٹر مبشر حسن نے بھی کابینہ سے علیحدگی اختیار کر لی۔