فراڈ کے کیس میں سابق چیئرمین ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے خلاف تحقیقات کا آغاز

فراڈ کے کیس میں سابق چیئرمین ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے خلاف تحقیقات کا آغاز
اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب نے شہریوں سے فراڈ پر سابق چیئرمین ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایم ڈی اے) شیخ جمیل کے خلاف انکوائری شروع کر دی۔

تفصیلات کے مطابق سابق چیئرمین ایم ڈی اے نے تحریک انصاف کے دور میں کینٹ ایونیو ہاؤسنگ سوسائٹی غیر قانونی طور ایم ڈی اے سے منظور کروائی۔

شیخ جمیل نے لوگوں کو موقع پر موجود پلاٹوں سے زیادہ فائلیں بیچیں۔ 2010 سے تاحال کینٹ ایونیو سوسائٹی میں ڈویلپمنٹ کا کام مکمل نہ ہوسکا۔

سابق چیئرمین ایم ڈی اے شیخ جمیل نے اپنے بھائیوں کے ساتھ مل کر شہریوں کے کروڑوں روپے ہتھیا لئے۔

اینٹی کرپشن نے تحقیقات کیلئے شیخ جمیل کے بھائیوں میاں شفیق اور میاں آصف کو بھی طلب کر لیا۔

اینٹی کرپشن پنجاب نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی ثاقب، سب رجسٹرار کینٹ اور ریوینیو عملہ کو بھی ریکارڈ سمیت آج 4 اپریل کو طلب کر لیا۔

حسن نقوی تحقیقاتی صحافی کے طور پر متعدد بین الاقوامی اور قومی ذرائع ابلاغ کے اداروں سے وابستہ رہے ہیں۔ سیاست، دہشت گردی، شدت پسندی، عسکریت پسند گروہ اور سکیورٹی معاملات ان کے خصوصی موضوعات ہیں۔ آج کل بطور پولیٹیکل رپورٹر ایک بڑے نجی میڈیا گروپ کے ساتھ منسلک ہیں۔