Get Alerts

والد کی وفات کرونا سے نہیں بلکہ دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی: بیٹا سابق جج ارشد ملک

والد کی وفات کرونا سے نہیں بلکہ دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی: بیٹا سابق جج ارشد ملک
احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک آج علی الصبح انتقال کر گئے تھے تاہم قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ انکا انتقال کرونا کے باعث ہوا تاہم انکے بیٹے کا کہنا ہے کہ انکے والد کا انتقال کرونا کی وجہ سے نہیں بلکہ دل کا دورہ پڑنے سے ہوا۔ 

https://twitter.com/AsadAToor/status/1334767988067749890

یاد رہے کہ جج ارشد ملک نے مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف کو 24 دسمبر 2018 کو العزیزیہ ریفرنس میں7سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی جب کہ فلیگ شپ ریفرنس میں بری کر دیا تھا۔

عدالتی فیصلے کے بعد 6 جولائی 2019 کو مریم نواز ایک مبینہ آڈیو ویڈیو ٹیپ سامنے لائیں جس کے مطابق جج ارشد ملک نے دباؤ میں آکر یہ سزا سنائی تاہم جج ارشد ملک نے اس کی تردید کرتے ہوئے ویڈیو کو جعلی قرار دیا تھ