نیادور کے پروگرام خبرسے آگے میں آج بڑے انکشافات ہوئے اور ملکی سیاست کے مستقبل کے بارے میں بڑی خبریں دی گئیں۔
پروگرام میں سینئر صحافی مزمل سہروردی نے پروگرام کے میزبان مرتضیٰ سولنگی سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ ن لیگ اسمبلیوں سے استعفے دینا چاہتی ہے مگر آصف زرداری کہتے ہیں کہ ان کی چوہدریوں سے بات ہوگئی ہے پنجاب میں عدم اعتماد کی تحریک لائیں چوہدری پرویز الہیٰ اس پر جلد از جلد ووٹنگ کرائیں گے۔ تاہم ن لیگ اس پر راضی نہیں ہے اس کا خیال ہے کہ اس کا حال بھی سینیٹ الیکشن جیسا ہوگا اور نمبر گیم میں وہ ہار جائیں گے۔ اس لیئے استعفے ہی دیئے جائیں۔ جبکہ آصف زرداری کہتے ہیں کہ یہ معاملہ سیف ہے اگر ہار گئے تو یہ کہہ کر استعفیٰ دیں گے کہ ہمیں ہر طرف سے دیوار سے لگا دیا گیا اور اب ہارے پاس اس کے علاوہ کوئی آپشن موجود نہیں۔ انکا کہنا تھا کہ آصف زرداری سمجھتے ہیں کہ ق لیگ کے مقتدرہ کے ساتھ بھی بہترین تعلقات ہیں۔
https://www.youtube.com/watch?v=xM7JLdPLTRo
دوسری جانب مرتضیٰ سولنگی نے انکشاف کیا کہ اس اتوار کو یوسف رضا گیلانی چوہدریوں سے ملاقات کر رہے ہیں۔ اس ملاقات میں آگے کا احوال جانچا جائے گا اور پھر کوئی سا ایک آپشن برو کار لایا جائے۔ مرتضیٰ سولنگی کے مطابق چوہدریوں کو جب تک اسٹیبلشمنٹ سے گرین سگنل نہیں ملے گا وہ پی ڈی ایم کے ساتھ نہیں چلیں گے۔