واٹس ایپ سٹیٹس اب فیس بک اور انسٹاگرام پر بھی شیئر کرنا ممکن

اس نئے فیچر کے تحت واٹس ایپ صارفین ایک ہی سٹیٹس کو 3 مختلف پلیٹ فارمز یعنی واٹس ایپ، فیس بک اور انسٹاگرام پر ایک ساتھ شیئر کر سکیں گے۔

واٹس ایپ سٹیٹس اب فیس بک اور انسٹاگرام پر بھی شیئر کرنا ممکن

میٹا کی زیر ملکیت مقبول ترین انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کے سٹیٹس اب جلد دیگر سوشل میڈیا ایپس فیس بک اور انسٹاگرام پر بھی شیئر کیے جاسکیں گے۔

 ویب سائٹ واٹس ایپ بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ جلد ہی ایسا فیچر متعارف کرانے والا ہے کہ اب یہاں لگائے گئے سٹیٹس صارفین اپنے انسٹاگرام اور فیس بک اکاؤنٹ پر بھی پوسٹ کر سکیں گے۔

واٹس ایپ صارفین کو اپنے سٹیٹس دوسرے پلیٹ فارمز پر شیئر کرنے کی اجازت دینے کے لیےآپشنل شیئرنگ کا طریقہ کار متعارف کروانے کی کوشش کر رہا ہے اور اس پر کام بھی شروع کردیا گیا ہے۔

اس نئے فیچر کے تحت واٹس ایپ صارفین ایک ہی سٹیٹس کو 3 مختلف پلیٹ فارمز یعنی واٹس ایپ، فیس بک اور انسٹاگرام پر  ایک ساتھ شیئر کر سکیں گے۔

یہ فیچر آپشنل ہوگا جس کا مطلب ہے کہ صارفین چاہیں تو ایسا کرسکیں گے۔  یعنی صارفین کو  اختیار حاصل ہوگا کہ وہ اپنی مرضی سے انتخاب کریں کہ وہ اپنا واٹس ایپ سٹیٹس فیس بک یا انسٹاگرام پر شیئر کرنا چاہتے ہیں یا نہیں۔

اس کے علاوہ صارفین کی جانب سے شیئر کیا گیا واٹس ایپ سٹیٹس کون لوگ دیکھ سکیں گے۔ اس بات کا کنٹرول پہلے کی طرح صارفین کے اختیار میں ہی رہے گا۔

اس کا تعین صارفین سٹیٹس کی پرائیویسی میں جاکر کرسکیں گے۔