پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ریاض فتیانہ کا کہنا ہے کہہو سکتا ہے قومی اسمبلی کی مدت میں ایک سال کی توسیع ہو جائے اور 2024 تک اسمبلی قائم رہے۔
تحریک انصاف کے رہنما ریاض فتیانہ کا کہنا تھا کہ بینظیر بھٹو کے خلاف بھی عدم اعتماد آئی لیکن کامیاب نہیں ہوئی۔ آئندہ بھی اس کے دور دور تک کوئی امکانات نظر نہیں آرہے۔ قومی اسمبلی میں یا جوائنٹ سیشن میں جب بھی وٹنگ ہو تو حکومت کو کامیابی جبکہ اپوزیشن کو شکست ہوئی ہے۔ مجھے نہیں لگتا قومی اسمبلی میں کوئی گروپ عدم اعتماد کے لیے پر تول رہا ہو۔
انہوں نے مزید کہا کہ کرونا کی وجہ سے پارلیمنٹ دو سال تو کام ہی نہیں کر سکی۔ میری رائے میں ہو سکتا ہے کہ قومی اسمبلی کی مدت میں ایک سال کی توسیع ہو جائے جس کا مطلب یہ ہے کہ یہ اسمبلی 2024 تک قائم رہ سکتی ہے۔ آئینی طور پر اس کی گنجائش موجود ہے۔
ریاض فتیانہ نے کہا کہ یہ بات میں اپنی ذاتی رائے میں دے رہا ہوں جس پر بحث کی جاسکتی ہے۔کیونکہ قومی اسمبلی کو اپنی مدت پوری کرنے کے ساتھ ساتھ فنکشن بھی کرنا چاہیے۔ بند دروازوں کے ساتھ اسمبلی کی مدت پوری نہیں ہوتی۔
https://twitter.com/FaislaAapKaa/status/1488905129273221120