حفظ قرآن کا کمسن طالبعلم مدرسہ استاد کے بد ترین تشدد کی وجہ سے دم توڑ گیا

حفظ قرآن کا کمسن طالبعلم مدرسہ استاد کے بد ترین تشدد کی وجہ سے دم توڑ گیا

 قرآن حفظ کرنے والے طالب علم کو سبق یاد نہ کرنے پر استاد نے اس قدر تشدد کا نشانہ بنایاکہ آٹھ سالہ طالبعلم تشدد کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ہے،


پولیس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ تھانا ویہاڑی صدر کی حدود چک 214 ای بی بنگالہ میں پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق مدرسے میں حفظ قرآن کے 8 سالہ طالبعلم مبشر یاسین کو سبق یاد نہ ہونے پر استاد عمران یعقوب نے تشدد کا نشانہ بنایا۔

پولیس کے مطابق تشدد کے دوران 8 سالہ بچے کی حالت غیر ہو گئی اور طبی امداد ملنے سے قبل ہی طالبعلم جاں بحق ہو گیا۔

پولیس نے  ملزم عمران یعقوب کو گرفتار کر لیا اور مقتول طالبعلم کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دی گئی۔