Get Alerts

مریم نواز اور پرویز رشید کے درمیان گفتگو کی ایک اور مبینہ آڈیو وائرل ہوگئی

مریم نواز اور پرویز رشید کے درمیان گفتگو کی ایک اور مبینہ آڈیو وائرل ہوگئی
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور پرویزرشید کی ایک اور مبینہ آڈیو سامنے آگئی ، اے آر وائی کی جانب سے لیک کی جانے والی مبینہ آڈیو میں مریم نواز اور پرویز رشید جیو نیوز کے پروگرام رپورٹ کارڈ کے بارے میں گفتگو کر رہے ہیں۔

مبینہ آڈیو میں دونوں لیگی رہنماؤں کی طرف سے سینئر صحافی حسن نثار اور ارشاد بھٹی پر الزامات لگا ئے گئے کہ وہ انہیں گالیاں دیتے ہیں جبکہ جیو نیوز کے پروگرام رپورٹ کارڈ میں شامل تمام مبصرین ان کے مخالف ہیں۔

مبینہ آڈیومیں مریم نواز پرویز رشید کو جیو گروپ کو ہدایات دینے پر بات کررہی ہے ، پرویز رشید کہہ رہے ہیں کہ اسکورکارڈمیں حسن نثارصاحب آپ کوپتا ہے ہم کو گالیاں دیتے ہیں، اس پروگرام میں ارشاد بھٹی کو بھی ایڈ کر لیا ہے وہ بھی آپکو معلوم ہے کتنی گھٹیا گفتگوکرتاہے۔

مبینہ آڈیو میں پرویز رشید کا کہنا تھا کہ مظہرعباس کی گفتگو ہمارےخلاف ہوتی ،طنز بھی ہوتا ہےمذاق بھی ، باقی کوئی بندہ وہاں نہیں جس کوہمارااسپوک پرسن کہا جاسکے، بابر ستار ہے وہ آزادانہ رائے رکھتاہے، جس پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ ستار بابر بھی عام طور پر ہمارےبہت حق میں نہیں ہے۔

https://twitter.com/ThePakDaily/status/1478289191121395716

ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ حفیظ اللہ نیازی ہمارانقطہ نظر نہیں دیتا ، جس طرح یہ گالیاں دیتے ہیں یہی سلوک وہ عمران خان سےکرتاہے،حفیظ اللہ نیازی کو ہٹا دیا، اس کا کالم بھی بندکردیاگیا ہے، یہ بڑی زیادتی اور ناانصافی ہے۔

مبینہ آڈیو میں مریم نواز نے کہا انکل میں پوچھوں گی ناں کہ پہلے بتاؤ اسے ہٹایا کیوں ہے؟ جس پر پرویز رشید کا کہنا تھا کہ درخواست ہے اس سے بھی بات کریں اورمیرشکیل سےبھی کریں۔

مریم نواز نے ن لیگی رہنما سے مکالمے میں کہا کہ پہلے میں اس سے اندر کی خبر توپوچھوں تو پرویزرشید کا کہنا تھا کہ اتنا بیلنس پروگرام ہوگا عمران خان کےاوپر جو چیک تھاختم کردیا، ہمارے اوپر بھونکنے والےبٹھا دیئے۔

مبینہ آڈیو میں مریم نواز کی جانب سے دوصحافیوں کو باسکٹس دینے کی بھی ہدایت کی گئی اور کہا گیا ابو آذربائیجان سےدوباسکٹس لائےہیں ، ایک نصرت جاوید اور ایک رانا جواد کو دینی ہیں۔