جس کا اقتدار گیا وہ غم میں ہے لیکن جسے ملا اس کے گلے کا طوق بن چکا ہے۔ یہ حکومت پھولوں کی سیج نہیں ہے۔ چھن جائے تو بھی غم، مل جائے پھر بھی غم۔ موجودہ حکومت میں صرف پیپلز پارٹی ہی خوش ہے، صرف ان کا ہی ہنی مون نظر آ رہا ہے، باقی سب کے معاملات تو طلاق تک پہنچے ہوئے ہیں، مزمل سہروردی
سٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر اس وقت صرف 9 اعشاریہ 7 بلین ڈالر رہ گئے ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ہمارے پاس صرف پانچ ہفتوں کا امپورٹ کور ہے۔ملک کے معاشی حالات اس نہج پر پہنچ گئے ہوں تو کوئی بھی واقعہ بہت نقصان کا باعث ہو سکتا ہے، ڈاکٹر افضل اقدس