پاکستان میں 8 فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات کے پیش نظر گوگل نے ” گوگل ٹرینڈز پاکستان جنرل الیکشن‘‘ صفحہ متعارف کروادیا۔
پاکستان میں 8 فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات کے باعث پاکستانیوں کی بڑی تعداد سیاسی جماعتوں، اُن کے نامزد امیدواروں اور دیگر متعلقہ موضوعات کے بارے میں آن لائن معلومات تلاش کررہے ہیں تاکہ انہیں انتخابی عمل میں مدد حاصل ہو سکے۔
ذرائع ابلاغ اور عوام کو اس ڈیٹا تک آسان رسائی کی غرض سے گوگل نے ’ گوگل ٹرینڈز پاکستان جنرل الیکشن ( Google Trends Pakistan General Election)‘ کے نام سے ایک صفحہ متعارف کرایا ہے جو انتخابات میں حصہ لینے والی جماعتوں کے بارے میں معلومات کو پیش کرتا ہے۔
گوگل سرچ انجن کے متعارف کرائے گئے صفحے سے عام انتخابات کے باعث پاکستانیوں کی بڑی تعداد سیاسی جماعتوں، ان کے نامزد امیدواروں اور دیگر متعلقہ موضوعات کے بارے میں آن لائن معلومات تلاش کرسکیں گے تاکہ انہیں انتخابی عمل میں مدد حاصل ہو سکے۔
تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں
متعارف کرایا گیا صفحہ انتخابات میں حصہ لینے والی جماعتوں کے بارے میں سوالات، موضوعات اور دلچسپیوں کے حوالے سے معلومات کو پیش کرتا ہے۔
اس صفحے پر ملک کے ہر حصے میں انتخابات کے حوالے سے تلاش کیے جانے والے ٹاپ موضوعات مثلاً معیشت، ٹیکس اور اجرتوں کے بارے میں اعداد و شمار شامل ہیں۔ گوگل ٹرینڈز پیج کے تمام چارٹس کو کسی بھی ویب سائٹ پر شامل کیا جا سکتا ہے جہاں یہ خود بخود اپ ڈیٹ بھی ہوتے رہیں گے۔
واضح رہے کہ گوگل ٹرینڈز کی جانب سے پاکستان میں متعارف کردہ یہ صفحہ عام انتخابات کے حوالے سے کسی قسم کا سروے نہیں ہے اور نہ ہی ووٹنگ کے بارے میں رجحانات کو ظاہر کرتا ہے بلکہ یہ صفہ محض وقت گزرنے کے ساتھ مقامی سطح پر مخصوص موضوعات کے بارے میں لوگوں کی دلچسپی اور تلاش کو ظاہر کرے گا۔
کسی خاص سوال میں اضافہ اس بات کی عکاسی نہیں کرتا کہ کوئی سیاسی جماعت کسی بھی معنوں میں “زیادہ مقبول” ہے یا “جیت” رہی ہے۔