Get Alerts

وزیراعظم سے آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات، وزیراعظم آج قوم سے خطاب کریں گے

وزیراعظم سے آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات، وزیراعظم آج قوم سے خطاب کریں گے
وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی ملاقات ہوئی ہے۔ 

ذرائع کے مطابق ملاقات میں آرمی چیف کے علاوہ ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی ملاقات میں شریک ہوئے ہیں۔ 

ملاقات میں اہم ملکی اور قومی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ  مجموعی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔ 

دوسری جانب وزیراعظم نے آج شام قوم سے خطاب کا فیصلہ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق وزیراعظم آج شام 7 بجے قوم سے خطاب کریں گے۔

علاوہ ازیں وزیراعظم نے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے ہفتے کے روز قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی سمری سپیکر کو بھیج دی ہے۔