آپ نے ملک میں جمہوریت اور سیاسی اخلاقیات کو نقصان پہنچایا: وزیر اعظم عمران خان کا الیکشن کمیشن پر الزام

آپ نے ملک میں جمہوریت اور سیاسی اخلاقیات کو نقصان پہنچایا: وزیر اعظم عمران خان کا الیکشن کمیشن پر الزام
وزیر اعظم عمران خان نے آج کے قوم سے خطاب میں وہ الیکشن کمیشن پر  خوب برسے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ الیکشن کمیشن نے ملک میں جمہوریت اور سیاسی اخلاقیات کو نقصان پہنچایا۔  انہوں نے الیکشن کمیشن سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ کو موقع سپریم کورٹ نے دیا تھا کہ آپ سیاست میں کرپشن ختم کرتے لیکن آپ نے خفیہ بیلٹنگ کی حمایت کی۔

میں پوچھتا ہوں کہ کیوں؟ ہم نوجوانوں کے لیئے کیا پیغام چھوڑے جا رہے ہیں؟ کہ یہ ایک ایسا ملک کے جہاں کھلے عام پیسہ چلتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ کیوں قوم کے چوروں کو تحفظ دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم یہ معلوم کرنا چاہتے ہیں کہ ہمارے کونسے ممبران بکے ہیں لیکن آپ چونکہ 1500 بیلٹ پیپرز کو بار کوڈ نہیں لگا سکے تو ایسا نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے معاملے پر برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ آپ نے سیاست میں پیسہ چلنے کا راستہ بنایا۔