مریم کی ضمانت منظور:کیا ن لیگ نے مولانا سے کنارہ کشی اختیار کر لی؟

مریم کی ضمانت منظور:کیا ن لیگ نے مولانا سے کنارہ کشی اختیار کر لی؟
چوہدری شوگر ملز  منی لانڈرنگ کیس میں مسلم لیگ کی نائب صدر مریم نواز کی درخواست ضمانت منظور ہو گئی۔


سینئر اینکرپرسن کامران خان نے اپنے ٹویٹ میں مریم نواز کی ضمانت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مسلسل اصرار سے کہتا آرہا ہوں کہ کشیدگی کم ہو رہی ہے ابھی مریم نواز کی بھی ضمانت ہوگئی۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ  نے مولانا سے کنارہ کشی کر لی ہے، اب پاکستان میں کیش معشیت کا خاتمہ ہو گا، منی لانڈرنگ ختم ہوگی مدارس اور تنظیمات کا حساب ہو گا، تب پاکستان کی دنیا میں تکریم بڑھے گی معشیت ترقی کرے گی۔

https://twitter.com/AajKamranKhan/status/1191294501475762178?s=20

https://twitter.com/ARYSabirShakir/status/1191298413079470080?s=20

 

معاملے پر تبصرہ کرتے ہوئے وسیم عباسی نے کہا کہ عدالت نے مریم نواز کو ضمانت تو دے دی مگر ان کو پاسپورٹ جمع کروانے کا حکم دے دیا۔ اب ڈیل کر کے باہر جانے کی افواہیں کیا ختم ہوں گی؟

https://twitter.com/Wabbasi007/status/1191298854030852096?s=20

 

یاد رہے کہ گزشتہ روز سینئر اینکر پرسن طلعت حسین نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا تھا کہ ن لیگ کی طرف سے مریم نواز کی ضمانت کے بعد نواز شریف کو باہر بھیجنے کی تیاریاں۔ شہباز شریف بھی جائیں گے۔ خاقان عباسی، اورحمزہ شہباز کے علاوہ دیگر معاملات پر اہم اتفاق رائے۔ مگر کیا نواز شریف مولانا کے مارچ کے بیچ ” ڈیل” کی تہمت سر لیے یہ سب قبول کریں گے؟

https://twitter.com/TalatHussain12/status/1190940989541748736?s=20

https://twitter.com/ImtiazAlamSAFMA/status/1191299978519560197?s=20

https://twitter.com/arshad_Geo/status/1191299874765131776?s=20

اس سے قبل لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے مریم نواز کی رہائی کا فیصلہ سنایا۔ لاہور ہائی کورٹ نے اپنے مختصر فیصلے میں کہا کہ کسی بھی ملزم کی گرفتاری کو سزا کے طور پر نہیں دیکھا جا سکتا۔ چوہدری شوگر ملز کیس میں جو تفتیش کی گئی اس بنیاد پر مریم نواز کو مزید حراست میں نہیں رکھا جا سکتا۔

نیب کی جانب سے مریم نواز پر یہ الزام لگایا گیا تھا کہ انہوں نے شریف خاندان کی ملکیت چوہدری شوگر مل کے ذریعے دو ارب کی منی لانڈرنگ کی۔ نیب کے پراسیکیوٹر جنرل جہانزیب بھروانہ نے عدالت کو بتایا کہ مریم نواز کے اثاثے ان کی آمدنی سے مطابقت نہیں رکھتے۔ مریم نواز چوہدری شوگر مل کی سی ای او اور 45 فی صد حصص کی مالک ہیں۔ لیکن وہ اس ضمن میں اپنے جوابات سے مطمئن نہیں کر سکیں۔

مریم نواز کے وکیل امجد پرویز نے عدالت میں دلائل دیے کہ چوہدری شوگر مل کیس مشترکہ تحقیقاتی ٹیم دیکھ چکی ہے۔ لہذٰا مریم نواز کو سیاسی بنیادوں پر انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

لاہور ہائی کورٹ نے چوہدری شوگر مل کیس میں 31 اکتوبر کو محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے انہیں ایک ایک کروڑ روپے کے دو ضمانتی مچلکے جمع کرانے کے عوض رہا کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے مریم نواز کو اپنا پاسپورٹ بھی عدالت میں جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔