Get Alerts

نواز شریف لندن میں، پاکستان میں کورونا ویکسین کی دوسری ڈوز کا بھی اندراج

نواز شریف لندن میں، پاکستان میں کورونا ویکسین کی دوسری ڈوز کا بھی اندراج
گزشتہ دو سال سے لندن میں مقیم سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کا نام ایک بار پھر کورونا کی ویکسی نیشن کرانے والے شہریوں کی فہرست میں شامل کر دیا گیا ہے۔

اس سے قبل لاہور کے کوٹ خواجہ سعید ہسپتال میں انتظامیہ کی غفلت کی وجہ سے نواز شریف کی جعلی ویکسی نیشن کا سرکاری کھاتوں میں اندراج کر دیا گیا تھا۔ ان کی پہلی جعلی ویکسی نیشن کا اندراج گزشتہ ماہ 22 ستمبر کو کیا گیا تھا جبکہ گزشتہ روز ان کی دوسری ڈوز بھی درج کر دی گئی۔

22 ستمبر کو سائنوویک جبکہ 3 اکتوبر کو کین سائنو کی سنگل ڈوز کی انٹری کی گئی۔ نواز شریف کی جعلی ویکسی نیشن کا یہ اندراج نارروال کے ایک پبلک سکول میں کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ کوٹ خواجہ سعید ہسپتال میں نواز شریف کی جعلی انٹری پر حکام نے سخت نوٹس لیتے ہوئے 7 افراد کو اس معاملے کا ذمہ دار قرار دیا تھا۔ انکوائری کمیٹی کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ ہسپتال کے ویکسی نیشن سینٹر میں غیر تربیت یافتہ عملے کو تعینات کیا گیا تھا۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے واقعہ میڈیا کے ذریعے منظر عام پر آنے کے بعد کوٹ خواجہ سعید ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر احمد ندیم سمیت دیگر اہم افسران کو معطل کر دیا تھا۔