الیکشن کمیشن میں رکن قومی اسمبلی علی وزیر کے خلاف نااہلی کیس کی سماعت ہوئی جس درخواست گزار کے وکیل نے کمیشن کے سامنے موقف اپنایا کہ علی وزیر نے ریاست کیخلاف اشتعال انگیز تقاریر کئے جس پر الیکشن کمیشن نے موقف اپنایا کہ جن کے خلاف تقاریر ہوئیں انہوں نے کوئی ایکشن لیا کیونکہ علی وزیر کو سزا نہیں ہوئی صرف مقدمات ہی درج ہوئے ہیں۔
ممبر پنجاب الطاف ابراہیم قریشی نے استفسار کیا کہ جن کیخلاف تقاریر ہوئیں انہوں نے کوئی ایکشن لیا ؟ علی وزیر کو سزا نہیں ہوئی صرف مقدمات ہی درج ہوئے ہیں، وکیل درخواست گزار نے کہا کہ علی وزیر نے ملکی اداروں اور پارلیمان کیخلاف گفتگو کی، ممبر پنجاب الطاف ابراہیم قریشی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ صرف ایک بیان کی بنیاد پر کیسے کسی کو نااہل کر دیں؟
الیکشن کمیشن نے علی وزیر نااہلی کیس قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا. فیصلہ چند روز میں سنا دیا جائیگا۔