وزیراعظم کا مہاتیر محمد کو ٹیلیفون، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا

وزیراعظم کا مہاتیر محمد کو ٹیلیفون، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا
وزیراعظم عمران خان نے ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد کو ٹیلیفون کیا اور مقبوضہ کشمیر میں بڑھتی ہوئی کشیدگی سے آگاہ کیا، دونوں وزرائے اعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس کی سائیڈ لائن پر ملاقات پر بھی اتفاق کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے ملائیشین ہم منصب مہاتیر محمد کو ٹیلی فون کر کے مقبوضہ کشمیر میں حالیہ تبدیلیوں سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت تبدیل کرنے کا بھارتی اعلان سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے، بھارت کا یہ غیر قانونی اقدام خطے کے امن و سلامتی کو تباہ کردے گا۔ یہ اقدام اسٹریٹجک صلاحیتوں کے مالک دو ہمسایہ ممالک کے تعلقات پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔

وزیراعظم عمران خان سے گفتگو میں ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد نے کہا کہ ملائیشیا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کو قریب سے مانیٹر کر رہا ہے، مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر ملائیشیا پاکستان سے رابطے میں رہے گا۔