بھارتی کامک کردار پریا اور پاکستان کے مشہور کامک کردار جیا یعنی کہ برقعہ اوینجرز اب اکھٹے ہو رہے ہیں کرونا وبا کے درمیان پھیلی غلط معلومات کے پھیلاؤ کی وبا کے خلاف
جی ہاں ترک ٹی وی ٹی آر ٹی ورلڈ کے مطابق پاکستان کی برقعہ اوینجر جو کہ بچوں کی ہیرو ہے اور جرائم کے خلاف سینہ سپر رہتی ہے اور بھارتی کردار پریا جو کہ عام طور پر کامک سیریز میں ریپسٹس اور ہیومن ٹریفکنگ میں ملوث لوگوں سے لڑتی ہےاب اکھٹے ہو رہے ہیں۔
نئی کامک سیریز میں دنوں کرداروں کو ماسک پہنے ہوئے دیکھا جائے گا اور یہ ان کہانیوں کو سامنے لائیں گے جنہوں نے کرونا کی وبا کےدوران انسانوں کی خدمت کی اور انسانیت کے پیغام کو بے لوث انداز میں پھیلایا۔
جبکہ اس سیریز کا مقصد کرونا کی وبا کے دوران پھیلنے والی غلط معلومات کے خلاف جنگ بھی ہے۔