Get Alerts

واٹس ایپ میں ایک دلچسپ ٹِرک کا اضافہ

ابھی ڈیجیٹل اواتار کو خود بنانا پڑتا ہے، جیسے ملبوسات، جلد کی رنگت، شخصیت کا انداز اور دیگر چیزوں کا جائزہ لینا پڑتا ہے۔ مگر اب جو اپ ڈیٹ کی جا رہی ہے۔ اس کے تحت آپ کو بس ایک سیلفی اپ لوڈ کرنا ہوگی۔ جس کے بعد واٹس ایپ کی جانب سے مکمل اواتار تیار کرکے آپ کے حوالے کر دیا جائے گا۔

واٹس ایپ میں ایک دلچسپ ٹِرک کا اضافہ

میٹا کی زیر ملکیت مقبول ترین انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ میں ایک دلچسپ اور بہترین ٹِرک کا اضافہ کیا گیا ہے۔

میسجنگ ایپ میں اب صارفین اپنی تصاویر کو ڈیجیٹل اواتار میں تبدیل کر سکیں گے۔

خیال رہے کہ واٹس ایپ اواتار کا فیچر دسمبر 2022 میں متعارف کرایا گیا تھا اور اب اسے پہلے سے زیادہ بہتر بنایا گیا ہے۔

نئی اپ ڈیٹ کے بعد صارفین کو اپنا اواتار بنانے کے لیے زیادہ محنت نہیں کرنا پڑے گی بلکہ سیلفی کو ہی کارٹون ڈرائنگ میں بدلنا ممکن ہوگا۔

ابھی ڈیجیٹل اواتار کو خود بنانا پڑتا ہے، جیسے ملبوسات، جلد کی رنگت، شخصیت کا انداز اور دیگر چیزوں کا جائزہ لینا پڑتا ہے۔

مگر اب جو اپ ڈیٹ کی جا رہی ہے۔ اس کے تحت آپ کو بس ایک سیلفی اپ لوڈ کرنا ہوگی۔ جس کے بعد واٹس ایپ کی جانب سے مکمل اواتار تیار کرکے آپ کے حوالے کر دیا جائے گا۔

اس کے بعد اگر دل کرے تو آپ لباس یا دیگر تبدیلیاں کرسکتے ہیں۔

جب کوئی فرد نیا اواتار بنائے گا تو کمپنی کی جانب سے نئی پرائیویسی پالیسی پڑھنے کا مشورہ بھی دیا جائے گا۔ تاکہ اسے معلوم ہوسکے کہ اس کی ذاتی تفصیلات کو کس حد تک کسی تصویر کو اواتار میں تبدیل کرنے کے لیے استعمال کیا گیا ہے۔

یہ نیا فیچر متعارف کرانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور آنے والے دنوں میں تمام صارفین کو دستیاب ہوگا۔

واٹس ایپ کے مطابق ایک سال کے دوران ایک ارب سے زائد اواتار بنائے گئے ہیں۔