'ن لیگ قومی اسمبلی کی 108 سیٹیں جیت کر حکومت بنائے گی'

لاہور میں یاسمین راشد اور نواز شریف کے مابین کانٹے دار مقابلہ ہو گا۔ بلاول بھٹو لاہور سے نہیں جیتیں گے۔ خواجہ آصف کو برتری حاصل ہے۔ راولپنڈی ڈویژن میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدواروں کی پوزیشن مضبوط ہے۔ ن لیگ کو ننکانہ صاحب اور اوکاڑہ سے ایک سیٹ پر اپ سیٹ مل سکتا ہے۔

'ن لیگ قومی اسمبلی کی 108 سیٹیں جیت کر حکومت بنائے گی'

انتخابات میں 40 سے 50 ایسے آزاد امیدوار کامیاب ہوں گے جنہیں مقتدرہ اپنے ساتھ ملا لے گی۔ اس وقت میرا اندازہ ہے کہ ن لیگ قومی اسمبلی کی 95 سے 108 کے مابین سیٹیں جیتنے میں کامیاب ہو جائے گی جبکہ ن لیگ کے کچھ بڑے کھلاڑی شکست کھاتے نظر آ رہے ہیں۔ اگر ن لیگ کے تگڑے امیدوار بھی ہار رہے ہیں تو اس کا مطلب ہے الیکشن واقعی ہو رہے ہیں اور فیصلہ ووٹوں کی بنیاد پر ہونا ہے۔ یہ کہنا ہے سینیئر صحافی اور تجزیہ کار افتخار احمد کا۔

نیا دور ٹی وی کے ٹاک شو 'خبرسےآگے' میں انہوں نے بتایا لاہور میں یاسمین راشد اور نواز شریف کے مابین کانٹے دار مقابلہ ہو گا۔ بلاول بھٹو لاہور سے نہیں جیتیں گے۔ خواجہ آصف کو برتری حاصل ہے۔ راولپنڈی ڈویژن میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدواروں کی پوزیشن مضبوط ہے۔ ن لیگ کو ننکانہ صاحب اور اوکاڑہ سے ایک سیٹ پر اپ سیٹ مل سکتا ہے۔ گوجرانوالہ میں ن لیگ کو کوئی اپ سیٹ نہیں ملے گا۔

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

افتخار احمد کے مطابق خیبر پختونخوا پی ٹی آئی کے پاس جائے گا۔ وسطی پنجاب میں بعض سیٹوں پر سخت مقابلہ ہو گا۔ پنجاب کے پوٹھوہار والے علاقے میں ن لیگ کی پوزیشن مضبوط ہے جبکہ سرائیکی پنجاب میں بھی اس کا اثر بڑھ رہا ہے۔ کراچی میں پی ٹی آئی والی سیٹیں ایم کیو ایم کو ملیں گی۔ نواز شریف 110 سے زیادہ سیٹیں لے جاتے ہیں تب بھی مخلوط حکومت ہی بنے گی۔ اس میں ن لیگ، پیپلز پارٹی اور استحکام پاکستان پارٹی شامل ہوں گے اور یہ ایک مضبوط حکومت ہو گی۔

میزبان رضا رومی تھے۔ 'خبرسےآگے' ہر پیر سے ہفتے کی شب 9 بج کر 5 منٹ پر نیا دور ٹی وی سے پیش کیا جاتا ہے۔