فواد چودھری نے مبشر لقمان کو تھپڑ مار دیا

فواد چودھری نے مبشر لقمان کو تھپڑ مار دیا
وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ایک شادی کی تقریب کے دوران سینئر صحافی مبشر لقمان کو تھپڑ دے ماراہے ۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر یہ افواہ تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہی ہے  کہ فواد چوہدری اور مبشر لقمان  پی ٹی آئی رہنما اور  زراعت کے وزیر محسن لغاری کے بیٹے کی شادی کی تقریب میں شریک تھے کہ اس دوران دونوں میں تلخ کلامی ہو گئی اور فواد چوہدری نے مبینہ تھپڑ دے مارا ۔

جماعت اسلامی کے سیکریٹری اطلاعات قیصر شریف نے بھی ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے دبے لفظوں میں ایسے واقع کی تصدیق کر دی ہے اور فواد چوہدری کو ’’ وزارت تھپڑیات‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کچھ اخلاقیات بھی ہونی چاہیے، ہماری سیاست میں یہ کون سی روایت نے جنم لے لیاہے۔


تقریب میں جہانگیر ترین، اسحاق خاکوانی سمیت تحریک انصاف کی اعلی قیادت موجود تھی،   مبشر لقمان نے گزشتہ روز اپنے یو ٹیوب پروگرام میں حریم شاہ کے فواد چو دھری سے تعلق بارے بات کی تھی۔

اپنے ٹویٹر پیغام میں وفاقی وزیر کا کہناتھا کہ   مبشر لقمان جیسے لوگوں کا صحافت سے کوئی تعلق نہیں یہ وہ طوائفیں ہیں جوصحافت میں گھس گئی ہیں، ایسے صحافتی دلالوں کو بے نقاب کرنا سب کا فرض ہے۔