Get Alerts

ٹک ٹاک گرلز نے مبشر لقمان سے معافی مانگ لی

ٹک ٹاک گرلز نے مبشر لقمان سے معافی مانگ لی
سماجی رابطوں کی ایپلی کیشن ٹک ٹاک پر ویڈیوز بنا کر شہرت حاصل کرنے والی لڑکیوں نے مبشر لقمان سے معافی مانگ لی۔

تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک سے شہرت حاصل کرنے والی حریم شاہ اور صندل خٹک نے مبشر لقمان سے معافی مانگ لی ہے۔ دونوں خواتین نے اپنی ایک نئی ویڈیو میں کہا ہے کہ ہم نے چند روز قبل ویڈیو بنائی تھی کہ ہم مبشر لقمان کے جہاز میں بیٹھے ہیں، دراصل وہ مذاق تھا اور ہم اس کے لیے معذرت کرتے ہیں۔

انہوں نے اپنی ویڈیو میں مزید کہا کہ خاص طور پر ہم مبشر لقمان سے معافی مانگتے ہیں، ہم سے غلطی ہوگئی، برائے مہربانی آپ اس بات کا برا نہ مانیں، ہم نے مذاق کیا تھا، اس بات کو اتنا بڑا مسئلہ نہ بنائیں۔

ٹک ٹاک گرلز نے مزید کہا کہ مبشر لقمان آپ ہمارے لیے قابل عزت ہیں، ہم ہمیشہ آپ کی عزت کریں گے، آپ ہمارے وطن کا ایک چمکتا دمکتا تارہ ہیں، اللہ آپ کو صحت اور خوشیاں دے۔



یاد رہے کہ دونوں ماڈلز نے گزشتہ ماہ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر کچھ ویڈیوز جاری کی تھی، جس میں انہیں مبشر لقمان کے ذاتی جہاز میں دیکھا گیا۔ ان ویڈیوز کے شیئر کرنے کے بعد مبشر لقمان نے ان دونوں خواتین پر جہاز سے قیمتی سامان چوری کرنے کا الزام لگایا تھا جبکہ ان کے خلاف پولیس میں شکایت بھی درج کروائی تھی۔