ذوالفقار علی بھٹو کی جب شہادت ہوئی تو اس وقت ان کی عمر 51 سال تین ماہ تھی، مرتضی سولنگی
یہ کہنا کے اچانک 71 کے واقعات ہوئے اور بنگلہ دیش آزاد ہوگیا میرے خیال سے یہ زیادتی ہے، شیخ مجیب بنگلہ دیش کے لیڈر تھے اگر وہ آزادی چاہتے تھے وہ انکا حق تھا، بھٹو کی تقریر اور اسمبلی کے بائیکاٹ کو ملک ٹوٹنے کی وجہ قرار دینا غلط بات ہے، یوسف نذر
ملک ٹوٹنے کی وجہ اس وقت مغربی پاکستان کے حکمرانوں کی سیاسی اور معاشی پالیساں تھیں، کہ وہی شیخ مجیب جو پاکستان کی تحریک میں ایک اہم کردار تھا وہ لوگ اتنے مایوس ہوئے اور کہا کہ اب ہم نے آپکے پاکستان میں نہیں رہنا، مرتضی سولنگی
شیر بنگال مولوی فضل الحق جنہوں نے 1940 میں قرار داد لاہور پیش کی تھی 14 سال بعد انہوں نے 1954 میں کہا کہ ہمیں آزادی دے دیں، معاشی استحصال بھی ملک ٹوٹنے کا ایک بہت بڑا فیکٹر تھا اور یہ سب چیزیں ایک دم نہیں ہوئی ایک پوری تاریخ ہے، یوسف نذر
لوگ خالی بھٹو صاحب کی بات کرتے ہیں محمود علی قصوری صاحب بھی جنہیں بہت سے لوگ ترقی پسند رہمنا مانتے ہیں انہوں نے بھی فوج آپریشن کی حمایت کی تھی، یوسف نذر