پی ٹی آئی رہنماؤں کو اندازہ ہی نہیں ہے کہ وہ کس چیز میں پھنس رہے ہیں۔ اگر کوئی غیبی امداد نازل ہوئی تو اور بات ہے لیکن قانون کی رو سے جو باتیں سامنے آئی ہیں وہ بہت سنگین ہیں۔ نواز شریف کو تو سپریم کورٹ نے تنخواہ کے معاملے پر نااہل قرار دیدیا تھا، مرتضی سولنگی
عمران خان کی یہ بات اگر مان لی جائے کہ جیسی تلاشی ان کی لی جا رہی ہے ویسی ہی ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی بھی لی جائے تو مسلم لیگ ن سے نواز شریف اور پیپلز پارٹی سے زرداری کو ایک بار پھر ڈس کوالیفائی کردیں، اس انھیں سے کیا فرق پڑتا ہے، مزمل سہروردی
ابھی سکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ کے بڑے مراحل ہیں۔ ابھی اس کے مندرجات چیلنج ہونگے، وہ فائنل ہوگی۔ اس کے بعد کیس سپریم کورٹ میں جائے، اگر خان صاحب اگلے دو تین ماہ ان مشکلات سے نبرد آزما ہو جاتے ہیں تو پھر تو وہ بچ جائیں گے، کوئی مائی کا لعل ان کا کچھ نہیں کر سکتا۔ رضا رومی