شریف گروپ آف کمپنیز نے عمران اسماعیل کے سلیمان شہباز پر الزام کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے انہیں نوٹس بھیج دیا۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ سابق گورنر سندھ نے وزیراعظم کے بیٹے سے معافی نہ مانگی تو قانونی کارروائی کی جائے گی۔
ترجمان شریف گروپ آف کمپنیز کا کہنا ہے کہ سلیمان شہباز کا سولر پینلز کا کوئی کاروبار نہیں۔ ان کی کسی کمپنی کا بھی سولر پینلز کی درآمد یا ایسے کسی کاروبار سے کوئی واسطہ نہیں۔ بے بنیاد الزامات پی ٹی آئی کی پروپیگنڈہ ٹیم کی گھناؤنی مہم کا حصہ ہے۔
واضح رہے کہ عمران اسماعیل نے الزام لگایا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے بیٹے سلیمان شہباز کی کمپنی سے سرکاری عمارتوں کے لئے سولر پینل خریدے جائیں گے۔