ذرائع گورنر ہاؤس کے مطابق سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کے باوجود تاحال گورنر ہاؤس میں رہائش پذیر ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران اسماعیل کا صرف کچھ سامان نجی رہائش گاہ منتقل ہوا ہے جبکہ ان کا زیادہ تر سامان گورنر ہاؤس میں ہی موجود ہے۔
گورنر ہاؤس کے ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ اسپیکر سندھ آغا سراج درانی نے قائم مقام گورنر کا عہدہ سنبھال لیا، ان سے گڑھی یاسین شکارپور سے آنے والے وفود نے ملاقات بھی کی۔
https://twitter.com/kamran_razi/status/1516339492076109828
ذرائع کے مطابق آغا سراج درانی نے گورنر ہاؤس کے عملے سے بھی ملاقات کی۔
خیال رہے کہ گزشتہ روزصدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عمران اسماعیل کا بطور گورنر سندھ استعفیٰ منظور کرلیا تھا۔
کابینہ ڈویژن نےسابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کا استعفیٰ منظور کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔