Get Alerts

سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل گرفتار

سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل گرفتار
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف پکڑ دھکڑ اور کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے. رہنما تحریک انصاف اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کو حراست میں لے لیا گیا۔

کراچی پولیس نے حکام بالا سے احکامات ملنے پر کارروائی کی اور عمران اسماعیل کو ان کے کراچی کے علاقے ڈیفنس 8 میں واقع گھر پر چھاپہ مار کر گرفتار کر لیا۔ پی ٹی آئی رہنما کو درخشاں تھانے منتقل کیا گیا ہے۔

تحریک انصافکی جانب سے عمران اسماعیل کی گرفتاری پر رد عمل بھی سامنے آگیا۔ پی ٹی آئی نے ٹویٹ میں لکھا کہ اس حکومت کی فاشزم مکمل طور پر بے مثال اور شرمناک ہے۔

https://twitter.com/PTIofficial/status/1659485968829759488?s=20

واضح رہے کہ 9 مئی کو عمران خان کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کے دوران توڑپھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے الزامات میں پی ٹی آئی کے متعدد رہنما اور ہزاروں کارکنان گرفتار ہیں۔ ان پر دہشت گردی کے مقدمے درج کردیے گئے ہیں۔ سندھ پولیس صوبے بھر میں تحریک انصاف کے  رہنماؤں کی گرفتاری کیلئے چھاپوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ سندھ سے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما علی زیدی پہلے سے ہی پولیس کی حراست میں ہیں۔ بتایا گیا کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی کو کراچی سے سکھر جیل بھیج دیا گیا جبکہ علی زیدی کو جیکب آباد منتقل کردیا گیا۔

کراچی کے ڈسٹرکٹ ایسٹ سمیت اضلاع میں پی ٹی آئی رہنماوں کے خلاف 32 کے قریب مقدمات درج کئے گئے ہیں لیکن اکثر رہنما تاحال روپوش ہیں۔ 9 مئی سے تاحال 500 سے زائد پی ٹی آئی کارکنان کو حراست میں لیا جاچکا ہے۔