Get Alerts

عمران کو فوج میں بغاوت کی امید | پی ٹی آئی کے منحرف | پنجاب پولیس بمقابلہ 9 مئی فسادی | امریکی فوجی امداد

عمران کو فوج میں بغاوت کی امید | پی ٹی آئی کے منحرف | پنجاب پولیس بمقابلہ 9 مئی فسادی | امریکی فوجی امداد
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے آج فارمیشن کمانڈرز کا اجلاس بلا لیا ہے اور یہ پہلی بار ہو رہا ہے کہ یہ اجلاس 4 روزہ ہے۔ اس میں لیفٹیننٹ جنرلز سمیت برگیڈیئرز بھی شامل ہوں گے۔ نظر آ رہا ہے اس کے بعد پاکستان کی فوج کوئی اہم شفٹ لے گی، عمران شفقت

جس طرح نئی پارٹیاں بن رہی ہیں، نظر آ رہا ہے الیکشن اسی سال ہوں گے۔ جہانگیرترین کی پارٹی کنگز پارٹی ہوگی میڈیا پر ان کو ہائیپ بھی مل رہی ہے ان کی چھوٹی چھوٹی موومنٹ کو کوریج دی جارہی ہے، مبشر بخاری

عمران خان کو کچھ سابق اور کچھ حاضر سروس فوجیوں کے خاندان میں جو مقبولیت حاصل ہے اس کی بنیاد پہ وہ اس طرح کی باتیں سوچتے ہیں۔ دوسری وجہ ان کا بشریٰ بیگم کی باتوں پر آنکھیں بند کر کے یقین کرنا ہے، عمران شفقت
عمران خان کے ایک قریبی ساتھی نے عمران خان کے ساتھ ون آن ون ملاقات کے بعد بتایا کہ عمران خان ابھی تک مغالطے کا شکار ہیں اور سمجھتے ہیں کہ فوج کے اندر سے جنرل عاصم منیر کے خلاف بغاوت ہو جائے گی۔