موجودہ بحران کی موجودہ صورت غیر معمولی ہے۔ اتنی تیزی سے پارلیمنٹ اور عدلیہ دونوں طرف سے مہرے چلائے جا رہے ہیں۔ ان کے علاوہ بھی سیاسی کردار ہیں جن میں اسٹیبلشمنٹ اور عمران خان شامل ہیں اور یہ ایک چومکھی لڑائی بن گئی ہے، ڈاکٹر محمد وسیم
پاکستان کی سب سے بڑی مڈل کلاس پنجاب میں موجود ہے۔ ہمارے ہاں ہمیشہ اسٹیبلشمنٹ اور مڈل کلاس کی ترجیحات کم و بیش ایک سی رہی ہیں مگر اس وقت اسٹیبلشمنٹ کی ترجیحات مڈل کلاس سے مختلف ہو چکی ہیں، ڈاکٹرمحمد وسیم
عمران خان کا اثر اسٹیبلشمنٹ کے اندر تک پہنچ رہا ہے اور یہ بات اسٹیبلشمنٹ کی فیصلہ سازی کو متاثر کر رہی ہے۔ فوج کا اقتدار میں آنا اب وہ پذیرائی حاصل نہیں کر سکتا جو اسے ماضی میں ملتی رہی ہے۔ اس کے علاوہ عوام بھی بہت سرگرم ہو گئے ہیں، ڈاکٹرمحمد وسیم