Get Alerts

'محاذ آرائی پر کمربستہ پی ٹی آئی مارشل لاء لگوانا چاہتی ہے'

جیسے پیپلز پارٹی بلف کھیل رہی تھی کہ حکومت سازی کے لیے وہ پی ٹی آئی کے ساتھ رابطوں میں ہے، اسی طرح ن لیگ بھی اس وقت حکومت نہ لینے کا شوشہ چھوڑ رہی ہے۔ نئی حکومت ن لیگ کی قیادت میں ہی بنے گی اور پیپلز پارٹی بھی اس میں وزارتیں لے گی۔

'محاذ آرائی پر کمربستہ پی ٹی آئی مارشل لاء لگوانا چاہتی ہے'

اسحاق ڈار بطور وزیر خزانہ آئی ایم ایف کو قبول نہیں ہیں، اگر ن لیگ کی حکومت بنتی ہے تو بلال اظہر کیانی وزیر مملکت برائے خزانہ ہوں گے۔ اسد قیصر نے امریکی، برطانوی اور کینیڈین سفیر کے ساتھ اسلام آباد میں ملاقات کی اور ان سے مدد مانگی۔ پی ٹی آئی اور جی ڈی اے جیسی جماعتوں کے مفاد میں یہی ہے کہ مرکز میں کوئی حکومت نہ بن سکے اور فوج آ جائے۔ پی ٹی آئی کے لوگ کہہ رہے ہیں کہ وہ مرکز کے ساتھ مزید محاذ آرائی چاہتے ہیں۔ یہ کہنا ہے اعجاز احمد کا۔

نیا دور ٹی وی کے ٹاک شو 'خبرسےآگے' میں شاہد میتلا نے کہا مولانا فضل الرحمان کی سیاست یہی رہی ہے کہ وہ پریشر بڑھا کر مطالبات منواتے ہیں۔ ان کی سیٹیں اب 4 سے بڑھ کر 6 ہو گئی ہیں اور امکان ہے کل ان کے بیٹے اسد محمود بھی ٹانک سے جیت جائیں گے۔ جیسے پیپلز پارٹی بلف کھیل رہی تھی کہ حکومت سازی کے لیے وہ پی ٹی آئی کے ساتھ رابطوں میں ہے، اسی طرح ن لیگ بھی اس وقت حکومت نہ لینے کا شوشہ چھوڑ رہی ہے۔ نئی حکومت ن لیگ کی قیادت میں ہی بنے گی اور پیپلز پارٹی بھی اس میں وزارتیں لے گی۔

تنزیلہ مظہر کے مطابق کل تک مولانا فضل الرحمان عمران خان کو بیرونی سازش، یہودی ایجنٹ، عالمی قوتوں کا آلہ کار اور فتنہ کہتے رہے لیکن آج ان کے ساتھ بیٹھ گئے ہیں۔ یہ قوم کے ساتھ مذاق ہے کہ مولانا ایک جانب کہہ رہے ہیں خیبر پختونخوا میں ان کی سیٹیں پی ٹی آئی کو دی گئی ہیں اور پھر وہ اسی پی ٹی آئی کے ساتھ جا کر بیٹھ گئے ہیں۔ انتخابات میں ہونے والی دھاندلی پر سبھی جماعتیں شور مچا رہی ہیں، سوائے ن لیگ اور ایم کیو ایم کے۔

میزبان رضا رومی تھے۔ 'خبرسےآگے' ہر پیر سے ہفتے کی شب 9 بج کر 5 منٹ پر نیا دور ٹی وی سے پیش کیا جاتا ہے۔