Get Alerts

ہم نے حکومت کی حمایت کی، مگر اب الیکشن کراؤ: مبشر لقمان نے اسحاق ڈار سے انٹرویو میں ہاتھ جوڑ دیے

ہم نے حکومت کی حمایت کی، مگر اب الیکشن کراؤ: مبشر لقمان نے اسحاق ڈار سے انٹرویو میں ہاتھ جوڑ دیے
سینئر صحافی مبشر لقمان نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے انٹرویو کے دوران ہاتھ جوڑتے ہوئے کہا کہ ہم نے حکومت کی حمایت کی، مگر اب الیکشن کراؤ۔

تفصیلات کے مطابق مبشر لقمان نے اپنے یوٹیوب چینل پر اسحاق ڈار کا انٹرویو کیا، انہوں نے دوران پروگرام اسحاق ڈار کو ان کے سینٹر کے عہدے پر بحال ہونے پر مبارکباد بھی پیش کی اور یہ بھی کہا کہ اب آپ ٹی وی پر بھی آنے کی کوشش کریں۔

پروگرام کے دوران اسحاق ڈار نے کہا کہ موجودہ حکومت کی نا اہلی اس بات سے ثابت ہوتی ہے کہ صرف دسمبر میں مہنگائی 12.3 فیصد تک بڑھی ہے جبکہ ہول سیل چیزوں کی قیمتیں 26 فیصد سے بڑھ چکی ہیں۔ انہوں نے کہا مہنگائی کی اسی شرح کو ہم 4 فیصد تک لے آئے تھے جبکہ کھانے کی چیزوں کی قیمتوں کی مہنگائی کو ہم 2 فیصد تک لے آئے تھے۔

https://www.youtube.com/watch?v=3EBFP4QQ_OY

اسحاق ڈار نے بتایا کہ نواز شریف کوئی ڈیل ویل نہیں چاہتے، ان کا سیدھا سا مدعا ہے کہ فری اینڈ فئیر الیکشنز کروائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف متعدد مرتبہ تقاریر میں یہ بات واضح کر چکے ہیں اس لیے ڈیل کی کوئی ضرورت بھی نہیں ہے۔

اس دوران الیکشن پر بات ہوئی تو مبشر لقمان نے کہا کہ الیکشن میں اتنا لمبا انتظار نہیں ہوگا۔ مبشر لقمان نے ہاتھ جوڑتے ہوئے کہا کہ ہم نے اس حکومت کو سپورٹ کیا تھا اب ہم کہتے ہیں کہ 'تہاڈی مہربانی یار الیکشن کراؤ'۔