حقائق یہ ہیں کہ آج الیکشن کرا لیں ن لیگ پنجاب میں سویپ کرے گی،مبشر لقمان کا دعویٰ

حقائق یہ ہیں کہ آج الیکشن کرا لیں ن لیگ پنجاب میں سویپ کرے گی،مبشر لقمان کا دعویٰ
آج کل تبدیلی حکومت کے لئے مشکلات کے دن ہیں۔ جن پتوں پر تکیہ تھا وہ سب اپنی اپنی حیثیت میں ہوا دینے لگے ہیں۔ خاص کر تبدیلی کو سپورٹ کرنے والے صحافیوں نے تو اچانک ہی اتنا بڑا یو ٹرن لیا ہے کہ دیکھنے او سننے والے حیران ہیں۔

انہیں میں سے ایک مبشر لقمان ہیں۔ جنہوں نے اب ببانگ دہل کہا ہے کہ زمینی حقائق یہ ہیں کہ آپ آج الیکشن کرالیں ن لیگ پورا پنجاب سویپ کر جائے گی۔ انہوں نے ڈاکٹر معید پیرزادہ جو کہ خود بھی تبدیلی برانڈڈ صحافت کے علمبردار ہیں انکے شو میں کہا کہ ن لیگ پنجاب کی بڑی سیاسی قوت نہیں سب سے بڑی سیاسی قوت ہے۔

آپ الیکشن کرائیں تو یہ فرق نہیں پڑے گا کہ مریم خاموش ہیں یا نہیں یا نواز شریف کہاں بیٹھے کافی پی رہے ہیں وہ سویپ کر جائیں گے